کاروبار

گورنر اسٹیٹ بینک

گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا ہے ملک میں سوا 13 فیصد شرحِ سود والی صورتِ حال نہیں دیکھ رہے۔ وہ وقت بحران کا تھا، جس سے نکلنے کے لیے انتہائی اقدامات کی ضرورت تھی۔

رضا باقر کا کہنا تھا کہ اس دفعہ بروقت اقدامات کی وجہ سے ہم وہ صورتحال نہیں دیکھ رہے۔ جب پالیسی ریٹ بڑھتا ہےتو بینک میں رقم ڈپازٹ کرانے والوں کو فائدہ ہوتا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے گزشتہ روز نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود میں 1 فیصد اضافہ کیا تھا۔ایس بی پی اعلامیے کے مطابق شرح سود میں 100 بیسز پوائنٹس کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد شرح سود 8 اعشاریہ 75 سے بڑھ کر 9 اعشاریہ 75 فیصد ہوگئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *