کھیل

پاکستان نے ویسٹ انڈیز

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 9 رنز سے شکست دیکر 3 میچز کی سیریز میں 0-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی۔

3 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 173رنز کا ہدف دے دیا۔ 173رنز کے  ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 20 اوورز میں 163 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔کراچی میں کھیلے گئے  دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے، محمد رضوان 38 اور افتخار احمد 32 رنز بناکر نمایاں رہے۔پاکستان ٹیم کا آغاز دوسرے میچ میں بھی اچھا نہ رہا اور کپتان بابر  اعظم7 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔پاکستان کی دوسری وکٹ 38 رنز پرگری جب فخر زمان 10 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔2وکٹیں گرنے کے بعد رضوان اور حیدر علی نے ٹیم کا اسکور 86 رنز تک پہنچایا  تو رضوان 38 رنز بناکرکیچ آؤٹ ہوگئے جبکہ حیدر علی بھی 31 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔پاکستان کی پانچویں وکٹ 111 رنز پرگری جب محمد نواز صرف ایک رن بناکر آؤٹ ہوگئے  جبکہ آصف علی بھی کوئی خاطر خواہ اسکور نہ بناسکے اور 9 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔آخری اوورز میں افتخار احمد اور شاداب خان نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور مقررہ 20 اوورز میں 172 رنز تک پہنچایا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *