بین اقوامی

پاک ایران سرحد

پاک ایران سرحد پر سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں پاک فوج کا لانس نائیک شہید ہو گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک ایران سرحد پر بلوچستان میں عبدوئی سیکٹر میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک ظہیر احمد جرات مندی سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے۔شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جوابی کارروائی میں فرار ہونے والے دہشتگردوں کو نقصان پہنچایا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دشمن عناصر کی امن، استحکام اور بلوچستان کی ترقی کو متاثر کرنے والی کارروائیوں کو شکست دینے کے لیے سکیورٹی فورسز پرعزم ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *