بین اقوامی

انڈونیشیا کے جزیرے

انڈونیشیا کے جزیرے فلوریس میں شدید  زلزلے کے جھٹکے محسوس کیئے گئے جس کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔

زلزلے کے جھٹکے جزیرہ فلوریس کے ٹاؤن مومیر کے قریب محسوس کیئے گئے جن کی شدت 7.7 ریکارڈ کی گئی ہے۔زلزلہ فلوریس کے سمندر میں 76 کلو میٹر گہرائی میں آیا ہے۔زلزلے سے ہونے والے نقصان کی تفصیل فوری طور پر سامنے نہیں آ سکی ہے۔پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر نے زلزلے کے بعد سونامی وارننگ جاری کر دی زلزلے کے بعد سونامی کی لہریں آ سکتی ہیں، سونامی زلزلے کے مرکز سے 1 ہزار کلو میٹر کے دائرے میں ممکن ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *