بین اقوامی

غلطیاں امریکا نے کیں

غلطیاں امریکا نے کیں لیکن قربانی کا بکرا پاکستان کو بنایا گیا۔وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں تقریب سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھاکہ قربانیوں کا کریڈٹ دینے کے بجائے مغربی میڈیا نے الٹا پاکستان کو ڈبل گیم کھیلنے کے الزام میں بدنام کیا

 وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھاکہ افغانستان کی جنگ میں امریکا کا ساتھ دینے پرسب سے زیادہ نقصان پاکستان نے اٹھایا اور سارا نزلہ بھی پاکستان پر گرا۔ امریکا کی ناکامی کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرایا گیا،وزیراعظم نے افغانستان کی جنگ میں امریکا کا اتحادی بننے کو پاکستان کا تاریک دور قرار دیا اور کہاکہ شرم کا مقام تھا کہ ہم ساتھ بھی دے رہے ہیں اور اتحادی ہم پر بمباری بھی کررہا ہے، ہمارے لوگ بھی مررہے ہیں اور قصوروار بھی ہمیں ٹھہرایا جارہا ہے جو نقصان پاکستان نے اٹھایا امداد اس کا چھوٹا سا حصہ بھی نہیں تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *