انٹرٹینمنٹ

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی نوجوان اداکارہ علیزے شاہ نے لاہور میں برائیڈل فیشن ویک کے دوران ریمپ پر گِرنے کو غلط فہمی کا نتیجہ قرار دے دیا۔

انہوں نے ریمپ پر گِرنے کے واقعے کے حوالے سے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے، علیزے شاہ نے اس پر مؤقف اختیار کیا کہ وہ رات جذبات سے بھری ایک رولر کوسٹر تھی۔اداکارہ نے گِرنے کے واقعے کا تذکرہ کرتے ہوئے  کہا کہ اس رات ایک غلط فہمی کی وجہ سے میں پھسل بھی گئی تھیمیں بائیں طرف جا رہی تھی اور شازیہ منظور نے سوچا کہ ہمیں دائیں طرف جانا ہے جس کی وجہ سے ہم دونوں میں ایک غلط فہمی ہوئی اور اسی اثناء میں پھسل گئی۔اداکارہ نے شازیہ منظور کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ اس واقعے کے بعد شازیہ منظور نے مجھے پیار سے اٹھایا اور میرا حوصلہ بڑھایا۔امر خان سمیت ساتھی ماڈلز کی حوصلہ افزائی کرنے پر بھی شکریہ ادا کیا۔صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں برائیڈل کاٹیور فیشن ویک کا انعقاد کیا گیا تھا جہاں پاکستانی ماڈلز سمیت اداکاراؤں نے اپنے حُسن کے جلوے بکھیرے اور خوب تعریفیں وصول کیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *