پاکستان

بلوچستان بھر میں

بلوچستان بھر میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال مسلسل جاری ، ہڑتال کے باعث مریضوں کا کوئی پرسانِ حال نہیں

کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز نے سنڈیمن اسپتال کے احاطے سے مطالبات کے حق میں ریلی نکالی، پولیس نے گیٹ بند کرکے ریلی کو اسپتال کے احاطے میں ہی روک لیا۔ینگ ڈاکٹرز کے احتجاج اور دھرنے کے باعث انسکمب روڈ اور ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک شدید متاثر ہوئی۔دوسری جانب کوئٹہ کے سول اسپتال میں ڈاکٹرز نے لاؤڈ اسپیکر پر اعلانات اور ترانے چلائے۔احتجاج کی وجہ سے مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، لواحقین کے مطابق مریضوں کے لیے طبی سہولیات کے مطالبے پر ہڑتال کرنے والے ڈاکٹر مریضوں کے علاج کو تیار نہیں ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *