کھیل

پاکستان اور ویسٹ انڈیز

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شام 6 بجے کھیلا جائے گا۔

تین میچوں کی سیریز کے پہلے میچ کے لیے نیشنل اسٹیڈیم میں دونوں ٹیموں نے تین گھنٹے بھرپور پریکٹس کی۔ کورونا کے بعد پہلی بار پاکستان میں مکمل گنجائش کے مطابق تماشائیوں کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دی گئی ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کو آسان حریف نہیں سمجھتے، امید ہے شائقین اسٹیڈیم کا رخ کریں گے۔ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی سیریز ملتوی ہونے سے لگتا تھا کہ اب یہاں کوئی نہیں آئے گا، لیکن ویسٹ انڈیز نے مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیا۔ہیڈکوچ ثقلین مشتاق کہتے ہیں کہ ویسٹ انڈین کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں مہارت رکھتے ہیں، ہم محنت کر رہے ہیں جس کے نتائج سامنے آرہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *