کھیل

فیصل حسنین کو

فیصل حسنین کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا نیا چیف ایگزیکٹو مقرر کردیا گیا ہے، وہ جنوری 2022 میں اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

فیصل حسنین اسپورٹس ایڈمنسٹریشن اور فائنینس میں 35 سال سے زیادہ کا تجربہ رکھتے ہیں، اس دوران وہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) کے چیف فنانشل آفیسر اور زمبابوے کرکٹ کے ایم ڈی رہ چکے ہیں۔انہوں نے یوکے سے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کی ڈگری حاصل کررکھی ہے ،وہ سٹی گروپ اور سعودی امریکن بینک لندن کے فنانشل کنٹرولر بھی رہ چکے ہیں۔پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ نے فیصل حسنین کو بحیثیت چیف ایگزیکٹو پی سی بی فیملی میں خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ پیشہ ورانہ مہارت کے باعث فیصل حسنین کو دنیا بھر میں جانا جاتا ہے۔فیصل حسنین نے کہاکہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں کام کا موقع ملنا میرے لیے فخر کی بات ہے۔انہوں نےکہا کہ میں چیئرمین پی سی بی کی سوچ اور پاکستان کرکٹ کے فینز کی خواہشات کے مطابق پاکستان کرکٹ کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *