صحت

عالمی وباء کورونا وائرس

عالمی وباء کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کے بوسٹرشاٹس کورونا کی نئی قسم اومی کرون کیخلاف 71 سے 75 فیصد تحفظ دیتے ہیں۔

برطانوی ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی کی تحقیق کے مطابق ایسٹرازینیکا ویکسین کے بعد فائزر بوسٹر شاٹ اومی کرون ویرینٹ کیخلاف 71.4 فیصد مؤثر رہا۔فائزر ویکسی نیشن کے بعد فائزر بوسٹر شاٹ اومی کرون ویرینٹ کیخلاف 75.5 فیصد مؤثر رہا۔تحقیق میں کہا گیا کہ ناکافی ڈیٹا کے سبب موڈرنا ویکسین کی اومی کرون کیخلاف مؤثریت کا اندازہ نہیں لگایا جاسکا۔امریکی دوا ساز کمپنی فائزر نے حال ہی میں دعویٰ کیا ہے کہ ان کی کورونا ویکسین کی ایک بوسٹرخوراک نئے ویرینٹ اومی کرون کے خلاف ایک مؤثر دفاع ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *