موسم

ملک کے سب سے بڑے شہر

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں رواں موسمِ سرما کی آج سرد ترین صبح رہی۔صبح سویرے، اسکول، مدرسے، دفاتر اور اپنے کام پر جانے والے طلبہ و شہریوں کو گرم کپڑے، سوئٹرز، جیکٹس پہن کر گھروں سے نکلنا پڑا۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں کم سے کم درجۂ حرارت 10 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہرِ قائد میں موسم خشک اور رات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔محکمۂ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ کراچی میں شمال مشرق کی سمت سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔شہر میں چلنے والی ہوا میں نمی کا تناسب 49 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *