کھیل

چٹاگانگ ٹیسٹ کے چوتھے

چٹاگانگ ٹیسٹ کے چوتھے اور اہم دن کے کھیل کا آغاز ، پہلے ہی اوور میں بنگلادیش کی پانچویں وکٹ 43 رنز پر گر گئی ، میزبان ٹیم کی مجموعی برتری 87 رنز ہوگئی۔

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان چٹاگانگ میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلادیش کی پوری ٹیم 157 پر آؤٹ ہوگئی اور یوں پاکستان کو جیت کے لیے 202 رنز کا ہدف دیا ہے۔شاہین شاہ آفریدی نے ٹیسٹ کی دوسری اننگ میں 5 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ پہلی اننگ میں حسن علی نے بھی 5 شکار کیے تھے۔تیسرے دن جب بنگلادیش نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تو ٹیم ابتداء میں مشکلات کا شکار ہوئی، میزبان ٹیم کو دوسری اننگز میں بیٹنگ شروع کرنے سے قبل ہی 44 رنز کی برتری حاصل ہوئی تاہم اس کے اوپنرز ٹیم کو ایک بار پھر اچھا آغاز نہ فراہم کر سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *