صحت

کورونا کی نئی قسم

کورونا کی نئی قسم اومی کرون نے دنیا میں پنجے گاڑنا شروع کردیے ، ڈیلٹا ویرینٹ سے دُگنی رفتار سے پھیلنے والے اس وائرس نے کئی ملکوں کو خوف زدہ کردیا۔ 

جنوبی افریقا سے سر اٹھانے والا وائرس برطانیہ، جرمنی، بیلجیم، اٹلی اور چیک ری پبلک کے بعد آسٹریلیا پہنچ گیا ۔کورونا ویرینٹ اومی کرون کے پیش نظر سندھ میں کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز کو لازمی کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔ویکسی نیشن کی دونوں خوراک لگوانے والوں کو فائزر ویکسین بوسٹر ڈوز کے طور پر لگائی جائے گی۔جنوبی افریقا سے سڈنی آنے والے 2 مسافروں میں وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ  نیدر لینڈز پہنچنے والے 61 مسافروں میں سے 13 اومی کرون کے مریض نکلے۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے عوامی مقامات اور سفر کے دوران ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا جبکہ  سعودی عرب نے مزید 7 افریقی ملکوں پر سفری پابندیاں لگادیں۔مراکش نے دو ہفتوں کے لیے بین الاقوامی فضائی آپریشن بند کردیاجبکہ اسرائیل نے غیر ملکیوں کی آمد روک دی  ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *