کھیل

مظفر گڑھ میں تھل جیپ

مظفر گڑھ میں تھل جیپ ریلی کا کوالیفائنگ راؤنڈ مکمل

کوالیفائنگ راؤنڈ کی پری پیئرڈ کیٹیگری میں صاحبزادہ سلطان نے 3 کلومیٹر کا فاصلہ ایک منٹ 31 سیکنڈ میں مکمل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔مظفرگڑھ میں چھٹی تھل جیپ ریلی کا کوالیفائنگ راؤنڈ مکمل ہوگیا، ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا اور ڈی پی او نے کوالیفائنگ راؤنڈ کا افتتاح کیا۔کوالیفائنگ راؤنڈ کی پری پیئرڈ کیٹیگری میں صاحبزادہ سلطان نے 3 کلومیٹر کا فاصلہ ایک منٹ 31 سیکنڈ میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ زین محمود دوسرے نمبر پر رہے۔کوالیفائنگ راؤنڈ کی اسٹاک کیٹیگری میں یاسر احمد نے ایک منٹ 40 منٹ میں 3 کلومیٹر ٹریک کو طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔تھل جیپ ریلی میں کل اسٹاک اور وومن کیٹیگری کے مقابلے ہوں گے، 27 نومبر کو ہونے والے راؤنڈ میں اسٹاک کیٹگری کے فائنل مقابلے میں 60 ریسرز اور خواتین کیٹیگری میں 8 خواتین ریسرز حصہ لیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *