کاروبار

ادارہ شماریات نے

ادارہ شماریات نے ملک میں مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی میں0.67 فیصد کمی ہو ئی ہے جبکہ ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 18.64 فیصد رہی۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 20 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور اس دوران 8 اشیاء کی قیمتوں میں کمی  بھی ہوئی جبکہ 23 اشیاء کی قیمتوں میں کوئی ردو بدل نہیں ہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران جن اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ان میں گھی کی فی کلو اوسط قیمت 2 روپے 3 پیسے بڑھی ،ملک میں گھی کی اوسط فی کلو قیمت 391 روپے صفر چار پیسے پہنچ گئی ۔ اس کے علاوہ دال مونگ 57 پیسے ،دال مسور ایک روپے 87 پیسے ،دال چنا 65 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی ۔ایک ہفتے کے دوران انڈے فی درجن 6 روپے 73 پیسے مہنگے ہوئے جبکہ حالیہ ہفتے دودھ،دہی، بیف اور لہسن بھی مہنگے ہوئے ۔رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں جن 8 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی  ان میں زندہ مرغی اوسط 17 روپے 91 پیسے فی کلو کمی کے بعد 252 روپے 72 پیسے فی کلو ہو گئی جبکہ چینی اوسط ایک روپے 79 پیسے فی کلو سستی ہونے کے بعد ملک میں چینی کی اوسط قیمت 93 روپے 76 پیسے پر آگئی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *