پاکستان

آرمی چیف جنرل

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی میڈیکل کور ایبٹ آباد کا دورہ کیا اور کرنل کمانڈنٹ آرمی میڈیکل کور لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کو بیجز لگائے

، لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر آرمی میڈیکل کور کی پہلی خاتون کرنل کمانڈنٹ ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پہلی تھری اسٹار خاتون جنرل آفیسر کی ترقی پاک فوج اور ملک کے لئے باعث فخر ہے، ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس کے لئے میڈیکل سائنس میں ترقی کے ساتھ ہم آہنگ ہونا ضروری ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق  آرمی چیف نے یادگار شہدا پر پھول بھی چڑھائے۔  آرمی چیف کا کہنا تھا کہ اے ایم سی نے قدرتی آفات کے دوران فرض کی آواز پر ہمیشہ لبیک کہا۔جنرل قمر جاوید باجوہ  نے جنگ اور امن کے دوران طبی سہولیات کا اعلیٰ معیار برقرار رکھنے پر میڈیکل کورکی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اے ایم سی نے ملک اور بیرون ملک اپنی شاندار خدمات سرانجام دیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *