Pakistan

شیخ رشید نے اپوزیشن

شیخ رشید نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک کی ٹرین اپوزیشن سے چھوٹ چکی ہے، اپوزیشن میڈیا میڈیا اور وڈیو وڈیو کھیل رہی ہے

پی ڈی ایم  تین اجلاس کر چکی مگر کوئی نتیجہ نہیں نکلا، تحریک چلانے کا بہترین وقت وہی تھا جب فضل الرحمٰن پہلی مرتبہ اسلام آباد آئے تھے، اگر اکیلے بھی پشاور میں جلسہ کروں تو پی ڈی ایم سے بڑا کروں گا۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ  ہماری خوش قسمتی ہے کہ ایسی نالائق اپوزیشن ملی ، الیکشن میں پونے دوسال رہ گئے ، اگر الیکشن لڑا تو امید ہے اللّٰہ عزت دے گا، ملک میں اس وقت 12 کروڑ ووٹرز رجسٹرڈ ہیں، مارچ اپریل میں بلدیاتی انتخابات ہوں گے، ماضی کی حکومتیں تحریک انصاف کیلئے چیلنج چھوڑ کرگئی ہیں، عمران خان اپنی حکومت کے 5 سال پورے کریں گے۔مہنگائی پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے داخلہ کا کہنا تھا  کہ ، چینی اور چاول کی قیمتیں کم ہوگئی ہیں۔آن لائن ویزے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ   لائن ویزے میں پانچ مختلف کیٹیگریز کا اضافہ کیا ہے، جب سال پورا ہوگا تو ای پاسپورٹ کا اعلان کریں گے، اگر پاسپورٹ میں نام بدلنا ہے تو آن لائن کیا جاسکے گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *