business

پاکستان پیٹرولیم ڈیلر

پاکستان پیٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن ،کل سے ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے سیکریٹری نعمان بٹ کا کہنا ہے کہ 25 نومبر صبح 6 بجے سے گلگت بلتستان، آزاد کشمیر سمیت ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند رہیں گے۔حکومت نے مطالبات ماننے کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن ابھی تک کوئی رابطہ نہیں کیا ،حکومتی یقین دہانی کے بعد 5 نومبر کی ہڑتال کی کال بھی واپس لی تھی۔سیکریٹری نعمان بٹ کا مزید کہنا تھا کہ ، ڈیلرمارجن 6 فیصد ہونے تک حکومت سے مذاکرات نہیں ہونگے۔پاکستان اسٹیٹ آئل کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ہمارے وہ تمام پیٹرول پمپ جو کمپنی کے زیر ملکیت اور زیر انتظام ہیں، بدستور کھلے رہیں گے اور معمول کے مطابق کام کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *