health

مضر صحت خوراک کا کارروبار

مضر صحت خوراک کا کارروبار کرنیوالوں کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی ان ایکشن ،،راولپنڈی میں فوڈ سیفٹی ٹیم نے 650 کلو ممنوعہ چائینیز سالٹ کو گودام سے برآمد کر لیا

راولپنڈی کی ڈائریکٹرآپریشن نارتھ آمنہ رفیق کی ہدایت پر نمک منڈی راول ٹاؤن 2 میں کارروائی ، ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق ویجیلنس ٹیم سے اطلاعات ملنے پرمدثر ٹریڈرز کے گودام پر چھاپہ مارا گیا ۔ گودام میں سٹوریج اور حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیاں بھی کی گئی تھیں۔ رفاقت علی نسوآنہ کا کہنا تھا کہ موقع پر نمک کی خرید و فروخت کا کوئی ریکارڈ اور لائسنس موجود نہ تھا۔ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مزید کارروائی کے لیے ڈیری شاپس، بیکریز اور ریسٹورنٹس کا معائنہ کیا جبکہ قواعدوضوابط کی خلاف ورزیوں پر 9 فوڈ پوائنٹس کو بھاری جرمانے عائد کیے گئے ،پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ عوام کو صحت بخش خوراک کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *