business

وزارت مالیات نے جمعے

وزارت مالیات نے جمعے کے روز جاری ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے گزشتہ مالی سال کے دوران قرضوں کی واپسی کی مدت میں مزید کمی واقع ہوئی ہے اور اس کی وجہ حکومت کا مختصر مدت کے قرضوں پر انحصار کرنا ہے۔

 تحریک انصاف حکومت کی جانب سے گزشتہ مالی سال کے دوران مختصر مدت کے قرضوں پر زیادہ انحصار کیا گیا جس کی وجہ سے ان قرضوں کی مدت جلد ختم ہوجاتی ہے اور حکومت کو ان کی ادائیگی کے لیے نئے قرض لینے پڑے جس کے باعث بڑھتے ہوئے افراط زر کے نتیجے میں شرح سود میں اضافہ کرنا پڑا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *