Pakistan

سپریم کورٹ نے چیف الیکشن

سپریم کورٹ نے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کیخلاف درخواست خارج کردی۔ درخواست پر سپریم کورٹ رجسٹرار آفس کے عائد اعتراضات برقرار رکھے  گئے ہیں۔

سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی تعیناتی کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی۔اس موقع پر قائم مقام چیف جسٹس ، جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ کیا الیکشن کمیشن میں اس وقت کوئی حاضر سروس جج ہے؟ جس پر درخواست گزار علی عظیم آفریدی نے بتایا کہ اس وقت کوئی حاضر سروس جج الیکشن کمیشن میں نہیں۔ سپریم کورٹ نے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کیخلاف درخواست خارج کردی درخواست پر سپریم کورٹ رجسٹرار آفس کے عائد اعتراضات برقرار رکھے  گئے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *