Pakistan

محکمۂ داخلہ سندھ نے

محکمۂ داخلہ سندھ نے صوبۂ سندھ کے 2 بڑے شہروں کراچی اور حیدر آباد میں کورونا وائرس کے حوالے سے بنائے گئے قواعد پر سختی سے عمل کرانے کی ہدایت کر دی۔

اس ضمن میں محکمۂ داخلہ سندھ نے کراچی اور حیدر آباد کے کمشنرز کو خط لکھا ہے جس میں دونوں شہروں میں بازار رات 8 بجے بند کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔محکمۂ داخلہ کا اپنے خط میں کہنا ہے کہ سندھ میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث ایس او پیز پر سختی سے عمل کرایا جائے۔ محکمۂ داخلہ سندھ کے کمشنر کراچی اور کمشنر حیدر آباد کو بھیجے گئے مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دونوں شہروں میں انڈور ڈائننگ کی پابندی پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ کراچی، حیدر آباد میں کورونا قواعد پر سختی سے عمل کی ہدایت دونوں شہروں میں بازار رات 8 بجے بند کرانے کی ہدایت کی گئی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *