corona

سماجی فاصلے، ماسک

سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر زور پکڑنے لگی، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں ایک بار پھر 30 ویں نمبر پر آ گیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 580 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 78 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 7 ہزار 240 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 5 اعشاریہ 44 فیصد ہو گئی۔ پاکستان: 1 دن میں 7 ہزار 240 کورونا مریض شفایاب، 78 اموات مثبت کیسز کی شرح 5 اعشاریہ 44 فیصد ہو گئی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *