Weather

محکمۂ موسمیات نے آج

محکمۂ موسمیات نے آج بھی صوبۂ سندھ کے سب سے بڑے شہر کراچی میں شام اور رات کے اوقات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کر دیا۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ بارش برسانے والا ہواؤں کا کم دباؤ مشرقی سندھ اور راجستھان پر ہے، جس کی وجہ سے کراچی میں آج شام یا رات میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ ہوا کا ایک اور کم دباؤ خلیجِ بنگال میں بھی بن چکا ہے، جس کے باعث کراچی میں 16 سے 18 ستمبر کے دوران بارش کا امکان موجود ہے۔ کراچی: شام کو گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان کراچی میں 16 سے 18 ستمبر کے دوران بارش کا امکان موجود ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *