پاکستان

کراچی کے علاقے پاپوش

کراچی کے علاقے پاپوش نگر میں واقع قبرستان کے قریب صاف پانی کی لائن پھٹ گئی جس سے قبرستان کی سڑک اور گلیاں زیرِ آب آگئیں۔

واٹر بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ پاپوش نگر قبرستان کے قریب صاف پانی کی لائن پھٹنے کے واقعے کے بعد پائپ لائن کو بند کر کے پانی کا بہاؤ روک دیا گیا ہے۔واٹر بورڈ حکام کے مطابق متاثرہ 15 انچ کی لائن کو مین وال سے پانی کی فراہمی بند کر دی گئی ہے۔پاپوش نگر میں پائپ لائن پھٹنے سے ناصرف سڑکیں اور گلیاں زیرِ آب آگئیں بلکہ اب تک ہزاروں گیلن پانی بھی ضائع ہو چکا ہے۔ کراچی: لائن پھٹ گئی، پاپوش قبرستان کی گلیاں زیرِ آب اب تک ہزاروں گیلن پانی بھی ضائع ہو چکا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *