International

نائن الیون کے دلخراش واقعے

نائن الیون کے دلخراش واقعے کی یاد ہر سال 11 ستمبر کو دنیا بھر میں اور بالخصوص امریکا میں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ منائی جاتی ہے ,جب دنیا کی عظیم معاشی اور دفاعی طاقت امریکا میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر 11 ستمبر 2001 کو جہاز ٹکرائے اور دنیا کی بلند ترین عمارت لمحوں میں زمین بوس ہوئی تو تباہی صرف امریکا میں نہیں آئی بلکہ ورلڈ ٹریڈ سینٹر سے اٹھنے والا دھواں افغانستان اور عراق تک پہنچا اور اس سے پوری دنیا متاثر ہوئی، یہ سانحہ دنیا بھر میں دہشت گردی، تباہی اور انسانی المیوں کا نقطہ آغاز ثابت ہوا۔

، حملوں کے مقام ’گراؤنڈ زیرو‘ پر متاثرہ افراد کے اہلِ خانہ جمع ہوتے ہیں اور امریکی صدر تعزیتی تقریب میں خصوصی شرکت کرتے ہیں اور دنیا کو امریکا کا پیغام اور اس طرح کے دہشت گردی کے واقعات سے بچنے کے لیے کیے گئے اقدامات اور کامیابیوں سے آگاہ کیا جاتا ہے۔ امریکی ریاست نیویارک کے گورنر نے 2019 میں تمام سرکاری اسکولوں میں 11 ستمبر کے حملوں کی یاد میں ہر سال ایک منٹ خاموش رہنے کا قانون منظور کروایا تھا۔ نائن الیون واقعے کی یاد میں 11 ستمبر کو دنیا بھر میں اور بالخصوص امریکا میں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ منائی جاتی ہے نائن الیون! دہشت گردی کے نقطہ آغاز سے سقوط کابل تک

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *