بین اقوامی

متحدہ عرب امارات نے

متحدہ عرب امارات نے رہائشی ویزا کے حامل  پاکستان سمیت دیگر ممالک سے ویکسین شدہ افراد پر سفری پابندی ختم کر نے کا اعلان کردیاہے ۔

متحدہ عرب امارات نے جمعے کو اعلان کیا کہ معطل شدہ  ممالک کی فہرست میں سے وہ رہائشی جنہیں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی منظور شدہ ویکسین  لگ چکی ہے  وہ 12 ستمبر سے واپس آسکتے ہیں۔متحدہ عرب امارات کی قومی ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق اُن ممالک کےافراد جن کے پاس متحدہ عرب امارات کا  رہائشی ویزا  ہے  اور وہ   جو گزشتہ 6 مہینوں سے دوسرے ملک میں رہائش پزیر تھے، اتوار سے متحدہ عرب امارات واپس آسکتے ہیں یو اے ای نے پاکستان و دیگر ممالک سے ویکسین شدہ رہائشیوں پر سفری پابندی ختم کر دی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *