Infotainment

دو دہائیوں پہلے لانچ ہوا

دو دہائیوں پہلے لانچ ہوا نوکیا 3310 موبائل فون آج بھی کئی لوگ ایک یاد کے طور پر اپنے پاس محفوظ کیے ہوئے ہیں۔ لیکن حیران کن طور پر یورپی ملک کوسوو میں ایک شہری نے اس کونگل لیا

2005میں بند کرنے کے بعد کمپنی کی جانب سے 2017 میں دوبارہ سیٹ لانچ کیے گئے تھے، جنہوں نے نوکیا موبائل استعمال کیا ہے وہ جانتے ہیں کہ اس کا کتنا وزن ہوتا ہے۔اور کسی انسان کا اسے نگل لینا انتہائی حیرت انگیز ہے،،،، متاثرہ شخص نے فون نگلنے کے بعد پیٹ میں درد کے باعث ہسپتال سے رجوع کیا تھا،،، رپورٹ کے مطابق یہ موبائل فون 4 دن سے اس شخص کے معدے میں موجود تھا اور یہ معلوم ہی نہیں ہوسکا کہ اس نے کب اور کیسے اسے نگل لیا۔ پریسٹینا نامی شہر میں 33 سالہ شخص کے معدے کو کاٹے بغیر ڈاکٹروں نے اس موبائل فون کو نکالنے میں کامیابی حاصل کی،،، ڈاکٹروں نے فیس بک پر اس فون کی تصاویر بھی پوسٹ کیں جبکہ ایکسرے اور اینڈو اسکوپ تصاویر میں بھی اسے دیکھا جاسکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *