corona

سماجی فاصلے، ماسک کو نظر

سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر زور پکڑنے لگی، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 31 ویں نمبر پر پہنچ گیا، کافی دنوں بعد مثبت کورونا کیسز کی شرح 6 فیصد سے کم ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 480 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 82 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 3 ہزار 121 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 5 اعشاریہ 50 فیصد ہو گئی۔ پاکستان: کورونا وائرس کیسز 12 لاکھ، شرح 6 فیصد سے کم مثبت کیسز کی شرح 5 اعشاریہ 50 فیصد ہو گئی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *