Weather

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں

کراچی میں آئندہ  24 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق آج  شہرِ قائد میں دپہر تک مطلع جزوی ابر آلود اور موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ کم سے کم درجۂ حرارت 26 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، شہر میں جنوب مغرب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 18 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے اور ان میں نمی کا تناسب 84 فیصد ہے۔ دوسری جانب محکمۂ موسمیات کی جانب سے آج بھی ملک بھر میں بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ کراچی میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *