Pakistan

کراچی کاٹی کے سابق

کراچی  کاٹی کے سابق سینئر نائب صدر اور کے بی جی کے چیف ترجمان فراز الرحمٰن  کا امریکی ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے اور پاکستانی روپیہ کی بے قدری پر تشویش کا اظہار،اسےملکی معیشت کیلئے شدید نقصان دہ قرار دیدیا۔

فراز الرحمٰن  نے کہا کہ ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے سے مقامی صنعت کی پیداواری لاگت میں اضافہ ہورہا ہے جو مہنگائی میں اضافے اور عوام کی مشکلات میں اضافے کا سبب بن رہا ہے۔ فراز الرحمٰن  کا مزید کہنا تھا کہ بین الاقوامی معاشی صورتحال اور پاکستانی معیشت جس دور سے گزر رہی ہے، ملک میں پہلے ہی مہنگائی پر قابو پانا حکومت کیلئے ایک چیلنج بنا ہوا ہے ایسی صورت میں ڈالر کی قدر کو قابو میں نہ رکھنے سے مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔ انہوں نے گورنراسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر سے اپیل کی کہ وہ موجودہ صورتحال میں ڈالر کی قدر میں اچانک اضافے کو قابو میں کرنے کیلئے مداخلت کریں اور ڈالر کو کسی ایک سطح پر روکیں ورنہ ملکی معیشت اس اضافہ کو برداشت نہیں کر سکے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *