Infotainment

مینڈکوں کی مختلف اقسام

مینڈکوں کی مختلف اقسام کو خطرح لاحق آسٹریلیا میں ماہرین نے مختلف بیماریوں اور موسمیاتی تبدیلوں کے باعث مینڈک کی مختلف نسل کو ناپید ہونے سے خبردار کر دیا ۔

آسٹریلیا میں کئی جانوروں سمیت مینڈکوں کو بھی چند سالوں میں شدید خطرات لاحق ہیں جن کے بارے میں جلد حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے۔تحقیق کے مطابق سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے آسٹریلوی حکام کو اس بات سے خبردار کیا ہے کہ مینڈکوں کی 26 اقسام 2040 تک دنیا سے ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائیں گی، جبکہ ان میں سے 4 پہلے ہی ناپید ہو چکی ہیں۔ آسٹریلیا کے شمالی علاقہ کے محکمہ ماحلویات، نے سالوں کے مطالعے کے بعد انتظامیہ کو ختم ہونے والی اقسام کی نشاندہی کی ہے۔ڈاکٹرز نے خدشہ ظاہر کیا کہ یہ مینڈک جلد ہی آسٹریلیا کے  رینگنے والے جانوروں، ممالیہ جانوروں ، پرندوں اور پودوں کی کئی اقسام کی طرح معدوم ہو سکتے ہیں جس سے دنیا کے دیگر عوامل کو نقصان پہنچ سکتا ہے،، انھیں محفوظ کرنے کے لیے جلد سے جلد اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *