Entertainment

پاکستان کے لیجنڈری

پاکستان کے لیجنڈری، سینئر اداکار و کامیڈین عمر شریف کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان سےاپنے بہتر علاج کے لیے مدد کی اپیل کی گئی ہے۔

عمر شریف کی جانب سے بنائی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اسپتال کے بستر پر موجود ہیں اور وزیر اعظم عمران خان سے مدد کی اپیل کر رہے ہیں۔عمر شریف کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ’اُن کا علاج چل رہا ہے، اُنہیں ڈاکٹرز نے کہا ہے کہ آپ کا بہتر علاج امریکا میں ہو سکتا ہے، آ پ کو باہر ملک میں جا کر علاج کروانا چاہیے۔‘واضح رہے کہ لیجنڈری اداکار و کامیڈین عمر شریف کافی عرصے سے دل کی تکلیف کے ساتھ دیگر تکالیف میں مبتلا ہیں جبکہ ان کی یادداشت بھی خراب ہو گئی ہے، گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ان کی تشویشناک حالت کے حوالے سے بھی خبریں گردش کر رہی تھیں۔ عمر شریف کی وزیر اعظم عمران خان سے بہتر علاج کیلئے مدد کی اپیل عمر شریف کافی عرصے سے دل کی تکلیف کے ساتھ دیگر تکالیف میں مبتلا ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *