Pakistan

کراچی کے ساحل سی ویو

کراچی کے ساحل سی ویو  پر  پھنسے  بحری جہاز ’ہینگ ٹونگ 77‘ کو  48 روز بعد کراچی بندرگاہ پر پہنچا دیا گیا۔20 اور 21 جولائی کی درمیانی شب ہینگ ٹونگ کے کیپٹن عمر کی مدد کی دہائیاں پورٹ کنٹرول ٹاور نے سنی ان سنی کر دی تھیں لیکن آج صبح جہاز کو  ٹرمینل پر لگا دیا گیا ہے۔

 دوسری جانب وزارت بحری امور نے جہاز سے متعلق تحقیقات اب تک مکمل نہیں کی ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز  سی ویو میں سمندر کے کنارے ریت میں دھنسے بحری جہاز کو ڈیڑھ ماہ کی کوششوں کے بعد بالآخر کامیاب آپریشن کے ذریعے گہرے پانی میں پہنچادیا گیا تھا۔ سی ویو پر پھنسا جہاز 48 روز بعد کراچی بندرگاہ پہنچادیا گیا آج صبح جہاز کو  ٹرمینل پر لگا دیا گیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *