International

امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے

امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ پاکستان، ایران، چین اور روس بعض معاملات پر افغان طالبان سے بات اور معاہدے کیلئے کام کر رہے ہیں۔

 امریکا کے صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے یہ چین، پاکستان، ایران اور روس، افغانستان میں طالبان کی پیش رفت کے معاملے پر یہ سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں اب انہیں کیا کرنا چاہیے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا انہیں لگتا ہے کہ چین طالبان کی فنڈنگ کرے گا حالانکہ یہ گروپ امریکی پابندیوں کا شکار ہے، تو انہوں نے جواب دیا کہ ’چین کو طالبان سے حقیقی مسئلہ ہے لہٰذا وہ طالبان کے ساتھ معاملات طے کرنے کی کوشش کریں گے، مجھے یقین ہے، ایسے ہی پاکستان، روس اور ایران بھی کریں گے، یہ سب سمجھنے کی کوشش کررہے ہیں کہ اب وہ کیا کریں۔‘ پاکستان، ایران، چین اور روس طالبان سے معاہدے کیلئے کام کر رہے ہیں، بائیڈن

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *