Pakistan

نیب IJLAS

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہاکہ نیب سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتا، بڑی مچھلیوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کررہا ہے جس سے نیب کے وقار اور ساکھ میں کئی گنا اضافہ ہوا ،ملک سے کرپشن کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہےاسلام آباد سے جاری بیان میں چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا نیب بڑی مچھلیوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کررہا ہے، نیب کی بلا امتیاز کارروائیوں سے اس کے وقار اور ساکھ میں اضافہ ہوا،چیئرمین نیب نے کہا دو ہزار بیس کے دوران نیب نے بد عنوان عناصر سے 321.4829 ارب روپے کی وصولی کی ہے جو کہ گزشتہ برسوں کے مقابلے میں صرف ایک سال میں ریکارڈ کامیابی ہے،،انہوں نے کہا نیب عوام دوست ادارہ ہے،عالمی اداروں نے بھی نیب کی کارکردگی کو سراہا ہے،،انہوں نے کہا پاکستان واحد ملک ہے جس کے ساتھ چین نے بد عنوانی کے خاتمے کے لیے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کیے ہیں،پاکستان اور چین سی پیک منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام کررہے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *