Pakistan

اہساس پروگرام

عالمی بینک نے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کا شمار عالمی سطح کے پہلے 4 بڑے سماجی تحفظ پروگراموں میں کرلیا۔عالمی بینک نے عالمی سطح پر کوویڈ 19 سے نمٹنے کے لیے سماجی تحفظ پروگراموں پر مبنی رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 20 مارچ 2020ء سے 14 مئی 2021ء کے درمیان سماجی تحفظ کے اقدامات میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے اور 222 ممالک یا خطوں میں مجموعی طور پر 3333 سماجی تحفظ کے منصوبے بنائے گئے ہیں یا ان پر عمل درآمد کیا گیا ہے۔لوگوں کی شمولیت کی تعداد کے لحاظ سے پاکستان عالمی سطح پر چوتھے نمبر پر ہے اور 100 ملین سے زائد آبادی کی شمولیت کے لحاظ سے عالمی سطح پر پاکستان کا تیسرا نمبر ہے۔عالمی بینک کے مطابق اس سلسلے میں صرف منتخب ممالک نے متاثر کن چھ ہندسوں کا ہدف حاصل کیا ہے۔ پاکستان کا احساس ایمرجنسی کیش پروگرام ان میں سے ایک ہے۔اس پیپر کے مرکزی مصنف یوگو جینٹیلینی ہیں جو عالمی بینک میں سماجی تحفظ کے شعبہ کے سربراہ ہیں ۔ اعداد وشمار کے ایک بڑے حصے کو دستیاب بنانے کے لیے ااس رپورٹ کو ایکسل شیٹ میں بنایا ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کے احساس پروگرام کو ان پروگراموں میں اعلی مقام حاصل ہے جنہوں نے منصوبہ بندی کے مقابلے میں اصل کوریج ریٹ کے لحاظ سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *