Pakistan

لاک ڈاؤن

ملک بھرمیں لاک ڈاون جاری ہے،مارکیٹیں بندہیں،سڑکوں پر ٹریفک بھی نہ ہونے کے برابر،، بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بالکل بند، راولپنڈی اور پشاور میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر گرفتاریاں، شاپنگ مالز اور دکانوں کو سیل کردیا گیا ملک بھرمیں لاک ڈاؤن۔مارکیٹوں کے شٹر ڈاؤن۔بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کاپہیہ جام ، کرونا ایس او پیز پرمکمل عمل درآمد جاری کراچی کی ان مارکیٹوں میں جہاں رمضان کےآخری دنوں میں تل دھرنےکی جگہ نہیں ہوتی تھی آج وہاں سناٹوں کا راج ہے،، اسلام آباد، لاہور ،ملتان سمیت ملک کے دیگر شہروں کا حال بھی کچھ مختلف نہیں،جہاں ہر جگہ ویرانی کے سائے پھیلے ہوئے ہیں ، صرف بنیادی اشیائے ضروریہ کی دکانیں کھلی ہیں تجارتی مراکزکےساتھ سڑکیں بھی سنسان ہیں ، ٹریفک معمول سے انتہائی کم ہے،بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کاپہیہ جام ہونےسےعید منانےکےلیے اپنے آبائی شہر جانے والے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے،، ٹرینوں میں بھی کم مسافروں کی شرط کے باعث ٹکٹ ملنا مشکل ہوگئے راولپنڈی میں کروناایس اوپیزکی خلاف ورزی پرالجنت مال اورکمرشل مارکیٹ کےمالکان کوگرفتارکرکے مارکیٹوں کو سیل کردیاگیا پشاور میں کروناایس اوپیزکی خلاف ورزی پر235افرادگرفتاراور71دکانوں کو سیل کردیا گیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *