Pakistan

شہباز شریف اے ایم بی سے ملاقات کریں

مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے اسلام آباد میں فلسطیی سفیر سے ملاقات کی اور مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی،، لیگی صدر شہبازشریف کی فلسطینی سفارت خانے آمدشہبازشریف نے مسجد اقصی پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا اسرائیلی فائرنگ سے بچوں، خواتین سمیت سیکڑوں فلسطیی زخمی ہوچکے ہیں، بیس فلسطینیوں کی شہادت پر گہرا صدمہ ہے، مسجد اقصی میں نمازیوں پر جس طرح شیلنگ اسلحہ اور بارود کا استعمال کیا گیا وہ کھلی دہشت گردی اور ظلم ہے،، رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عبادت کرتے ہوئے نہتے مسلمانوں پر بلا جواز حملہ کیا گیا، یہ جارحیت اور ظلم ناقابل قبول اور ناقابل برداشت ہے،اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل اسرائیلی بربریت کا نوٹس لے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *