Pakistan

مارکیٹس سحری تک کھلے ہیں

کراچی چیمبر نے سندھ حکومت سے عیدالفطر سے دو دن قبل افطار سے سحری تک کاروبار کی اجازت دینے کی اپیل کردی۔
کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے سندھ حکومت سے اپیل میں سفارش کی ہے کہ اس طرح کورونا کا پھیلاو روکنے کے لیے عائد پابندیوں سے ہونے والے سنگین نقصانات کو کسی حد تک کم کیا جاسکے گا۔ چیئرمین بزنس مین گروپ زبیر موتی والا نے کہا کہ کراچی شہر میں کورونا کے نسبتاً کم کیسز کو خاطر میں لاکر بدھ اور جمعرات افطار سے سحری تک تمام کاروبار کھولنےکی اجازت دی جائے، تمام مارکیٹیں بیک وقت کھلنے سے کسی ایک بازار میں رش نہیں ہوگا، حکومت بھی ایسا محسوس کرتی ہے تو دو دن کا ریلیف دے دیا جائے۔ کراچی چیمبر کے صدر شارق وہرہ نے کہا یہی وقت ہے کہ سندھ حکومت جو کہ عوامی حکومت ہے وہ پریشان حال عوام اور تاجر برادری کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے فیصلہ کرے۔
کراچی چیمبر کی خصوصی کمیٹی برائے چھوٹے تاجران کے چیئرمین مجید میمن کے مطابق حکومتی فیصلہ کئی کاروبار کی بقاء کا فیصلہ ہوگا اس پر دانشمندی سے پیش رفت ہو۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *