Pakistan

شھباز شارئف

نیب نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی ضمانت کیخلاف سپریم کوٹ میں اپیل دائر کرنے کافیصلہ کرلیا،قومی احتساب بیورو نےن لیگی صدر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلیے وزارت داخلہ کو درخواست بھی دےدی۔۔۔نیب کی درخواست پر وزارت داخلہ آج اجلاس میں اہم فیصلہ کرے گی۔ قومی احتساب بیورو نے شہبازشریف کےگرد گھیرا تنگ کردیا۔۔قومی احتساب بیورو کا شہبازشریف کی ضمانت کیخلاف سپریم کوٹ میں اپیل دائر کرنے کافیصلہ۔۔ پراسکیوشن ٹیم نےلاہورہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کی تیاری شروع کردی ہے۔نیب نے شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کےلیے وزارت داخلہ کو درخواست بھی دے دی ہے۔درخواست میں کہا گیا کہ شہبازشریف کےخلاف کرپشن ریفرنسزعدالتوں میں زیر سماعت ہیں لہذا وزارت داخلہ ان کا نام ای سی ایل میں شامل کرے تاکہ وہ بیرون ملک نہ جاسکیں۔۔ نیب درخواست کے بعد وزیر داخلہ شیخ رشید نے اہم اجلاس طلب کرلیا ہےجس میں نیب کی درخواست کا جائزہ لیا جائے گا۔اجلاس کے بعد وزیر داخلہ شیخ رشید پریس کانفرنس کریں گے جس میں وہ شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق حکومتی حکمت عملی سے متعلق آگاہ کریں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *