Pakistan

صادق سنجرانی

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی افواج کے حملوں پرعالمی سربراہان پارلیمنٹ کو خطوط لکھ  کر نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا، صادق سنجرانی نے امریکہ، برطانیہ سمیت دیگر ممالک کے پارلیمانی سربراہان کو خطوط بھیج دیے،جس میں لکھا کہ،اسرائیل نے انسانی اقدار اور بین الاقوامی قانون کی دھجیاں بکھیر دی ہیں،رمضان میں اسرائیلی افواج کا نمازیوں پر حملہ انسانی حقوق اور عالمی انسانی قوانین کی خلاف ورزی ہے، نمازیوں پر ظلم نہ صرف قابل مذمت بلکہ کسی مذہب کے لیے قابل قبول نہیں،انہوں نے مطالبہ کیا کہ سربراہان پارلیمنٹ ظالمانہ اقدام کی مذمت اور فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کےخاتمے میں کردار ادا کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *