Pakistan

پاکستانی زمبابوے

پاکستان نے زمبابوے کے خلاف دوسرا ٹیسٹ میچ بھی جیت لیا،،میزبان ٹیم کو اننگزاورایک سو سینتالیس رنزسے ہراکروائٹ واش مکمل کیا ٹیسٹ سیریزمیں شاہینوں کی شاندار پرفارمنس دوسرے ٹیسٹ میں زمبابوے کواننگزاورایک سو سینتالیس رنزسے شکست دے کرسیریزمیں وائٹ واش کردیا قومی کرکٹ ٹیم نے پہلی اننگز میں 510 رنز کا پہاڑ کھڑاکیا تھا،عابدعلی نے ناقابل شکست دوسو پندرہ اوراظہرعلی نےایک سو چھبیس رنزکی اننگزکھیلی،جبکہ نعمان علی نے مجموعے میں ستانوے رنزکا اضافہ کیاجواب میں زمبابوے کی بیٹنگ لائن حسن علی نے پانچ وکٹیں لے کر تہس نہس کرڈالی،میزبان ٹیم 132رنزپرڈھیرہوئی زمبابوے کو فالوآن کرانے کے بعد دوسری اننگز میں بھی قومی بولرزنے زمبابوے کو سنبھلنے کا موقع نہ دیا میزبان ٹیم دوسری اننگز میں231 رنز پر ہمت ہار گئی،نعمان علی اورشاہین آفریدی نے پانچ پانچ شکارکیے عابد علی میچ کے بہترین کھلاڑی ،جبکہ حسن علی سیریز کے بہترین کھلاڑی قرارپائے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھی پاکستان نے زمبابوے کو اننگز اور 116 رنز سے شکست دی تھی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *