Pakistan

وزیر اعظم ملاقات

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ کے حوالے سے اجلاس ہوا،، وزیراعظم کہتے ہیں حکومت نجی شعبے کو ترقیاتی عمل میں شامل کرنے کے لیے پرعزم ہے، بیرون ملک اور اندرون ملک سرمایہ کاروں کے لیے آسانیاں فراہم کررہے ہیں
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ کے حوالے سے اجلاس ہوا،، جس میں اب تک پایہ تکمیل تک پہنچنے والے مختلف منصوبوں، متعدد شعبوں میں زیر تکمیل اور جلد مکمل ہونے والے منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، اجلاس کو بتایا گیا کہ پچاس منصوبوں پر کام مختلف مراحل میں ہے،منصوبوں کی کل مالیت تقریبا دو ہزار ارب روپے ہے ان میں سے تقریبا پینتیس منظوری کے قریب ہیں، اجلاس کو بتایا گیا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کی جانب دو اہم منصوبوں جن میں سیالکوٹ کھاریاں موٹر وے منصوبہ اور سکھر حیدرآباد موٹروے منصوبہ جن کی کل مالیت 233 ارب روپے ہے منظور کیا گیا ہے۔ سیالکوٹ کھاریاں موٹر وے منصوبے کا ٹینڈر جاری کر دیا گیا ہے جبکہ سکھر حیدرآباد موٹر وے منصوبے کا ٹینڈر جون میں جاری کر دیا جائے گا،،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا عوامی ضروریات کے پیش نظر ترقیاتی عمل میں نجی شعبے کی بھرپور شراکت وقت کی اہم ضرورت ہے، بیرون ملک اور اندرون ملک سرمایہ کاروں کو آسانیاں فراہم کرنے کےلیے سرمایہ کاری بورڈ کومتحرک کررہے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *