Pakistan

سعودی ایران

سعودی عرب اور ایران کے درمیان عوامی سطح پر پہلی بار بات چیت کی تہران نے تصدیق کی ہے۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ خلیج فارس میں دو مسلم ممالک کے درمیان کشیدگی میں کمی دونوں ممالک اور پورے خطے کےمفاد میں ہے۔ ایران اس بات چیت کے نتائج کا انتظار کر رہا ہے،دونوں ممالک کے درمیان موجود مسائل کے حل کا خیر مقدم کرتے ہیں، اس سلسلے میں ہر ممکن کوشش کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *