Pakistan

ناب لاہور

نیب لاہور کیجانب سے منی لانڈرنگ ریفرنس کے مرکزی ملزم شہباز شریف اور دیگر تمام شریک ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا سفارشی لیٹر منظر عام پر آگیا۔ لیٹر 28 اپریل 2021 کو نیب ہیڈکوارٹرز کو ارسال کیا گیا،نیب لاہور کیجانب سے لکھے جانے واکے لیٹر 28 اپریل 2021 کو نیب ہیڈکوارٹرز کو ارسال کیا گیا۔زرائع کے مطابق لیٹر میں معزز سپریم کورٹ میں لاہور ہائی کورٹ کی ای سی ایل میں ملزمان کے نام شامل نہ کرنیکی رولنگ کو چیلنج کرنے کی درخواست کی گئی۔لیٹر میں کہا گیا کہ ملزم کیخلاف ٹھوس شواہد پر مبنی ریفرنس 20 اگست 2020 کو احتساب عدالت لاہور کے روبرو دائر ہوا جس پر عدالتی کارروائی جاری ہے۔نیب کیجانب سے معزز سپریم کورٹ سے استدعا کیجائے کہ ملزم شہباز شریف کی احتساب عدالت میں زیر سماعت ٹرائل میں موجودگی انتہائی ضروری ہے۔ ذرائع کے مطابق منی لانڈرنگ ریفرنس کے مرکزی ملزم شہباز شریف و دیگر ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں۔ نیب ذرائع کے مطابق ملزم شہباز شریف کی لاہور ہائی کورٹ سے ضمانت کے حالیہ تفصیلی فیصلہ کے بعد نیب کیجانب سے اگلے ممکنہ لائحہ عمل پر مشاورت بھی جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *