Pakistan

فواد چودھری اور سوگر مل کیس

حکومت نےحدیبیہ پیپرملزکی ازسرنو تحقیقات کافیصلہ کرلیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کاکہنا ہے حدیبیہ کا مقدمہ شریف خاندان کی کرپشن کا سب سےاہم سرا ہے۔مقدمے میں نوازشریف اورشہبازشریف مرکزی ملزم کی حیثیت رکھتے ہیں۔
وزیرمملکت اطلاعات ونشریات فرخ حبیب کہتے ہیں حدیبیہ کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کو قانونی ٹیم نے مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کے مقدمات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے فیصلہ کیا کہ حدیبیہ پیپر ملز کا مقدمہ نئے سرے سے تفتیش کا متقاضی ہے اور اس سلسلے میں متعلقہ اداروں کو تفتیش نئے سرے سے شروع کرنے کی بدایات دی جارہی ہیں۔فواد چودھری نے کہا کہ حدیبیہ کا مقدمہ شریف خاندان کی کرپشن کا سب سے اہم سرا ہے، اس مقدمے میں لیگی صدر شہباز شریف اور قائد مسلم لیگ ن سابق وزیراعظم نواز شریف مرکزی ملزم کی حیثیت رکھتے ہیں، جو طریقہ حدیبیہ میں پیسے باہر بھیجنے کیلئے استعمال ہوا اسی کو بعد میں ہر کیس میں اپنایا گیا۔ اس لئے اس کیس کو انجام تک پہنچانا از حد اہم ہے۔وزیرمملکت اطلاعات ونشریات فرخ حبیب کا سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہناتھا کہ حدیبیہ کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے۔ شریف خاندان نےحدیبیہ کیس میں سپریم کورٹ میں اپیل دائرنہیں ہونے دی تھی۔۔ شریف فیملی نے سابق چیئرمین نیب قمرالزمان کو اپنے ساتھ ملالیا تھا۔۔ اور اپیل دائرنہیں ہونےدی تھی۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *