Pakistan

COAS ملاحظہ کریں

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے افغانستان کادورہ کیااورافغان صدرسے ملاقات کی،اس موقع پرآرمی چیف نے کہا پرامن افغانستان کا مطلب ایک پرامن خطہ ہے،پاکستان افغان عوام کی دیرپا امن کی کوشش کی حمایت کرتارہےگا آئی ایس پی آرکی طرف سےجاری کردہ بیان کےمطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نےافغانستان کادورہ کیا،ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔سپہ سالارکی افغان صدر سےملاقات ہوئی۔سکیورٹی، دفاعی تعاون،مؤثربارڈرمینجمنٹ پربھی گفتگوکی گئی۔افغان صدراشرف غنی نےمفاہمتی عمل میں سنجیدہ کردارپرآرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا شکریہ ادا کیا۔آرمی چیف کی عبد اللہ عبد اللہ سےملاقات ہوئی،افغان امن عمل کےمختلف پہلوؤں پرتبادلہ خیال کیاگیا۔پاک فوج کےسپہ سالارجنرل قمرجاوید باجوہ نےکہاپرامن افغانستان کامطلب ایک پرامن خطہ ہے،پاکستان افغان عوام کی دیرپا امن کی کوشش کی حمایت کرتا رہے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *