International

یوروپیئن یونین کا مساج ایکڈو پر رد عمل ہے

امریکا۔ یورپی یونین۔ روس اوراقوام متحدہ نے بیت المقدس میں پُرتشدد واقعات پرتشویش کا اظہار کیاہے۔اوآئی سی نے بھی ہنگامی اجلاس بلالیا۔ استنبول ۔ لندن اور مانچیسٹرمیں اسرائیلی جارحیت کیخلاف عوام سڑکوں پرآگئے
ارض مقدس پر صیہونی جارحیت عالمی برادری بھی چیخ اٹھی ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ٹوئٹرپیغام میں اسرائیلی حکومت سے پرتشددکارروائیاں روکنے کامطالبہ کردیا،،، اور کہاان کی ٹیمیں اسرائیلی فوج کےبےجاطاقت کے استعمال کی شاہد ہیں ۔۔ عالمی برادری اسرائیل کو کٹہرے میں لائے ۔اسلامی تعاون تنظیم نے بھی 18مئی کومسجداقصیٰ پرحملوں کیخلاف ہنگامی اجلاس طلب کرلیا جس میں اسرائیلی حملوں کا جائزہ لیا جائےگااستنبول میں اسرائیلی قونصل خانے کے سامنے سیکڑوں افراد نے مظاہرہ کیا، شرکا نے مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر کئے گئے حملوں کی مذمت کی۔ شرکا نے مقبوضہ علاقوں میں امداد بھیجنے کا اعلان بھی کیا برطانوی وزیراعظم کی رہائش گاہ کے باہربھی مظاہرہ کیا گیا جس میں خواتین اور بچوں نے بھی شرکت کی۔ لندن اور مانچسٹرمیں ہونے والے مظاہروں میں عالمی برادری سے اسرائیل کے خلاف متحد ہونے کا مطالبہ کیا گیا۔ برطانیہ میں موجود پاکستانی طلبہ بھی بڑی تعداد میں مظاہرے میں شریک ہوئے۔مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے بھی مقبوضہ بیت المقدس میں تشدد روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *