Pakistan

سنگل شاہد

اداکارہ بشری انصاری کی بہن سنبل شاہد کورونا وبا کے باعث زندگی کی بازی ہارگئیں۔ اداکارہ سی ايم ايچ ميں کئی روزسے زیرعلاج تھیں۔اداکارہ بشریٰ انصاری اوراسما عباس کی بہن سنبل شاہد کورونا کے باعث انتقال کرگئیں۔ اداکارہ سی ايم ايچ ميں کئی روزسے زیرعلاج تھیں۔کچھ روزقبل سنبل شاہد کی بہن اوراداکارہ اسما عباس نے انسٹاگرام پراپنی بڑی بہن کی تصویرشیئرکرتے ہوئے بتایا تھا کہ ان کی بہن کی حالت بہت خراب ہے اوراس وقت وہ وینٹی لیٹر پرہیں۔ براہ مہربانی ان کے لیے دعا کریں کہ وہ جلدی گھر آجائیں۔
اداکارہ بشریٰ انصاری نے بھی اپنی بہن کی تصویر شیئرکرتے ہوئے بتایا تھا کہ میری پیاری بہن سنبل شاہد ان دنوں کورونا وائرس سے جنگ لڑرہی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *